سمندری میں حادثے میں کراچی کے ایک ہی گھرانے کے 4 افراد جاں بحق

سمندری: موٹر وے ایم تھری سمندری انٹر چینج کے نزدیک پک اپ اور کنٹینر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

کراچی کا رہائشی سید شاکر حسین رضوی فیملی کے ہمراہ گاڑی پر سوار ہو کر لاہور ٹاؤن شپ میں اپنے رشتے داروں کو ملنے جارہا تھا کہ سمندری انٹر چینج سے تھوڑے فاصلہ پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سامنے جانے والے کنٹینر کے ساتھ جا ٹکرائی، حادثہ میں گاڑی کنٹینر کے نیچے بری طرح دھنس گئی۔

حادثے میں پک اپ میں سوار شاکر حسین رضوی، شاہدہ بی بی زوجہ شاکر، احسن رضا ولد شاکر اور 11 سالہ مرتضی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ پندرہ سالہ ارتضی اور دیگر دو افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔

 

The post سمندری میں حادثے میں کراچی کے ایک ہی گھرانے کے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kPHyJ6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...