سنتھیا کی ملک بدری: وزارت داخلہ کو 3 ہفتے میں فیصلے کا حکم

 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو مزید مہلت دیتے ہوئے3ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے سنتھیا حکومت یا آئی ایس پی آر جس کے ساتھ بھی کام کر رہی تھی اس معاملے کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے، اس تاثر کو زائل کرنا ہو گا کہ کوئی ادارہ سیاسی بیانات جاری کرانے کے پیچھے ہے،  اداروں کی سیاسی غیر جانبداری کا تاثر برقرار رہنا چاہیے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیپلز پارٹی کے افتخار چودھری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، وزارت داخلہ نے فریقین کو نوٹس کرکے دوبارہ آرڈر جاری کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، چیف جسٹس نے کہا سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔

 

The post سنتھیا کی ملک بدری: وزارت داخلہ کو 3 ہفتے میں فیصلے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gwlqAL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...