کیتھڈرل چرچ لاہور جہاں 2 ہزارسال پرانی صلیب موجود ہے

لاہور: لاہور کے تاریخی مال روڈ پر واقع کیتھڈرل چرچ میں پہلی صدی عیسوی کی صلیب موجود ہے جسے حضرت عیسی علیہ السلام کے ایک شاگرد سے منسوب کیاجاتا ہے۔

اس چرچ میں 158 سال پرانی گھڑی آج بھی درست وقت بتاتی ہے جبکہ ملکہ برطانیہ کی طرف سے تحفے میں ملنی والے 6 گھنٹیاں بھی نصب ہیں، ڈین آف لاہور پادری شاہدمعراج نے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ میں واقع مقبرہ انارکلی کو بھی پروکیتھڈرل چرچ کے طورپراستعمال کیاجاتا رہا ہے۔

25 جنوری 1887 کو تعمیرہونیوالا چرچ آف انگلینڈکے پیروکاروں کی لاہورمیں یہ سب سے بڑی عبادت گاہ ہے جسے کیتھڈرل کا درجہ حاصل ہے۔ مسیحیوں کی اس قدیم عبادت گاہ کو ککڑگرجاگھر بھی کہا جاتا تھا جس کی وجہ اس چرچ پرنصب مرغ بادنما تھا جسے 1935 میں اتاردیاگیا تھا۔

کیتھڈرل چرچ کے پادری شاہد معراج نے بتایا کہ یہ چرچ فن تعمیرکا شاہکارہے جسے صلیب کی شکل پربنایاگیا ہے۔ اس کے داخلی دروازے پر 1862 میں بننے والا گھڑیال نصب ہے جوآج بھی درست وقت بتاتا ہے جبکہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے بھجوائی گئی چھ گھنٹیاں جنوبی مینار میں نصب ہیں جنہیں سروس کے وقت بجایا جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1935 میں محکمہ آثارقدیمہ کو ٹیکسلامیں کھدائی کے دوران ایک مقدس صلیب ملی تھی جسے مقدس توما کی صلیب بھی کہا جاتا ہے یہ صلیب پہلی سے تیسری صدی عیسوی کی ہے جسے حضرت عیسی علیہ السلام کے شاگرد سے منسوب کیاجاتا ہے۔ پادری شاہد معراج نے بتایا کہ یہ دعوی درست نہیں کہ اس خطے میں عیسائیت انگریزوں کے آمد سے شروع ہوئی تھی۔

اس کیتھڈرل کی ایک اور خاصیت یہاں موجود پائپ آرگنز ہیں جنہیں چرچ سروسز کے دوران استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب یہ ساز کار آمد نہیں رہے ہیں۔ پادری شاہد معراج کے مطابق اس پائپ آرگنزمیں مجموعی طورپرساڑھے گیارہ ہزارپائپ استعمال کیے گئے ہیں جن میں سب سے بڑا پائپ 35 فٹ جبکہ سب سے چھوٹا آدھے انچ کا ہے۔

اس کیتھڈرل چرچ کا آغاز سول سیکرٹریٹ میں واقع انارکلی کے مقبرے سے ہوا تھا جسے سینٹ جیمس چرچ یا پروکیتھڈرل چرچ کا درجہ دیا گیا تھا،جب چرچ کی موجود عمارت تعمیرہوگئی توانارکلی کے مقبرے سے چرچ کو یہاں منتقل کردیا گیا۔

کیتھڈرل کی عمارت 225فٹ طویل اور 152فٹ چوڑی ہے اس کے مینار نما کمروں کی اونچائی 65فٹ ہے گرجا مال روڈ سے قدرے اونچا ہے۔

The post کیتھڈرل چرچ لاہور جہاں 2 ہزارسال پرانی صلیب موجود ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hmgrmX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...