کوئٹہ: چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کے 15 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا 45 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو 355افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے 3 اضلاع میں 15 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11921 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 45مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10417 ہوگئی ہے جبکہ 1366 مریض زیرعلاج ہیں 190 افراد کے کئے گئے۔ کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 138 ہے۔
The post 24 گھنٹوں كے دوران بلوچستان میں كورونا کے 15 مریضوں کی تشخیص appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fOI0Dy
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box