نوشہرہ اور بونیر میں 2 بسیں کھائی میں جا گریں، 10 مسافر جاں بحق

نوشہرہ /  راولپنڈی / بونیر:  نوشہرہ اور بونیر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے جنھیں بونیر، نوشہرہ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے پشاور آنے والی بس نوشہرہ میں موٹر وے کیمپ کے قریب الٹ کر نیچے جا گری جس سے 3 مسافر موقع پر جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے، ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی 5 ہوگئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، ضلع بونیر کی تحصیل چغرزی میں سواریوں سے بھری گاڑی کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 5  زخمی ہو گئے۔

The post نوشہرہ اور بونیر میں 2 بسیں کھائی میں جا گریں، 10 مسافر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iROGCY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...