نئی ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارمقرر

 اسلام آباد: نوتعینات ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارروپے مقررکی ہے اور انہیں گھر کے کرائے کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

ایکسپریس کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کی کی تنخواہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا ۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 13 لاکھ روپے کی کلب ممبرشپ کے لیے بھی اہل ہوں گی ۔ انکے اہلخانہ اور بچوں کو مفت میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہوگی ۔

ڈپٹی گورنر کو دی جانے والی مراعات میں  1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول بھی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی گورنر کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خریدا جائے گا ۔

ڈپٹی اسٹیٹ بینک کو بین الاقوامی سفر کے لیے بزنس کلاس کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 36 ہزار روپے تنخواہ پر دو ملازمین بھی رکھنے کی اجازت ہوگی ۔

ان کی رہائش گاہ پر بینک کی طرف سے سیکیورٹی الارم سسٹم اور گارڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی ۔  وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنرکی  تعداد تین ہو گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سیما کامل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

The post نئی ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارمقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31p1lpM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...