کراچی: صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولزکی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کوچیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
صوبائی وزیرسعید غنی نے نجی اسکولزکی ایسوسی ایشنزسے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی اورتمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں، 15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولزکی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اوروالدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے، ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکیں ہیں اورآئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مٹینگ میں تمام صوبوں کی مشاورت اوراس کمیٹی میں شامل ایجوکیشنسٹ اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر کی مشاورت کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر 2020 کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 7 ستمبر کو اس کمیٹی کا ایک اوراجلاس بھی بلایا گیا ہے، جو اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اورکورونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے کسی قسم کا بچوں کو نقصان نہ پہنچیں سب کو پیش نظررکھ کرکیا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کوچیلنج کرنے کے مترادف ہے اورہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی کارروائی کریں، جس کا ان اسکولزاوریہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کا نقصان ہو۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نجی اسکولز کی تمام ایسوسی ایشنز حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو کھولنے کا اعلان کریں گی۔
The post نجی اسکولزکا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان حکومتی رٹ کوچیلنج کرنا ہے، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gUfWAc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box