شعیب ملک قومی ٹیم جوائن کرنے دبئی روانہ، 15 اگست کو انگلینڈ جائیں گے

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک  دبئی میں 3 روز قیام کے بعد 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

شعیب ملک  دبئی روانہ ہوگئے، آل راؤنڈر 3 روز وہاں قیام کے بعد 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، شعیب ملک نے روانگی سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری جانچ دبئی میں کروائیں گے،آل راؤنڈر لندن ایئرپورٹ سے  بذریعہ بس ساوتھمپٹن روانہ ہوں گے، اسکواڈ  کو جوائن کرنے سے قبل دو کورونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے۔

شعیب ملک کو فیملی وجوہات کی بناپر سکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی، ان کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کردیا جائے گا۔سابق کپتان کو رواں ماہ کے آخر میں صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرنا ہے۔

The post شعیب ملک قومی ٹیم جوائن کرنے دبئی روانہ، 15 اگست کو انگلینڈ جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DT5hXN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...