وزیراعظم 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو وزیر اعظم عمران خان بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹیلی فون کیا، محمود خان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے، اور ہماری خواہش ہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی تاریخی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں۔

ذرائع کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دعوت قبول کرلی اور کہا کہ بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، 13اگست کو وزیر اعظم کے ہمراہ بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب میں ضرور شرکت کروں گا۔

The post وزیراعظم 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31Ex5HH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...