نیلم جہلم پاور پلانٹ 10ارب یونٹ بجلی مہیا کر چکا

 لاہور:  نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ نے ایک اور اہم ہدف حاصل کر لیا ہے جب کہ پیداواری عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 10ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرچکا ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی اس بجلی کی بدولت 120ارب روپے کی آمدنی حاصل ہو چکی ہے۔ پلانٹ اپنے موثر آپریشن کی بدولت ڈیزائن میں متعین سالانہ پیداوار سے بھی زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے۔

مالی سال 2019-20ء کے دوران پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا ہدف 4ارب 66کروڑ یونٹ تھا، لیکن اس دوران پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو 4ارب 84کروڑ 30لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی جو ٹارگٹ سے 18کروڑ 30لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔

پاور پلانٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ ہے اور اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں۔ پہلے یونٹ سے اپریل 2018ء میں بجلی کی پیداوارشروع ہوئی تھی۔

 

The post نیلم جہلم پاور پلانٹ 10ارب یونٹ بجلی مہیا کر چکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XOgSP2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...