وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے اور اب وہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں بھی وزارت سے مستعفی ہوکر عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔

The post وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZVIm7l

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...