امریکا میں بینک لوٹنے والے دو پاکستانی لاہور سے گرفتار

 لاہور: امریکا میں بینک لوٹنے والے دو پاکستانیوں کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے امریکا میں بینک لوٹنے کے الزام پر دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب کے مطابق امریکا میں بینک لوٹنے والے دو ملزمان کو لاہور سے ایک واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق 31 سالہ وقار گھمن نیویارک میں ٹرک ڈرائیور تھا جس نے محسن ضمیر کے ساتھ مل کر نیویارک کے ایک بینک میں مسلح ڈکیتی کی، ملزمان امریکا میں واردات کے بعد پاکستان آگئے تھے، امریکن ایف بی آئی نے وقار یونس گھمن اورمحسن ضمیر کے نیو یارک میں فیڈرل اریسٹ وارنٹ جاری کر رکھے تھے اور دونوں ملزموں کی گرفتاری پر 30 ہزار ڈالر انعام بھی مقرر تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا کہ 35 سالہ محسن ضمیر پیشے کے اعتبار سے آئی ٹی اسپیشلسٹ ہے جب کہ دونوں ملزمان کو لاہور کے ایک بنک میں جعل سازی کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

The post امریکا میں بینک لوٹنے والے دو پاکستانی لاہور سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZeAWtQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...