پشاور: خیبرپختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نصیر حیدر غازی کورونا سے وفات پاگئے ہیں، ڈاکٹر نصیر غازی حیدر ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔
The post خیبرپختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ny7fOV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box