حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن متحرک ہوگئی

اسلام آباد: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن متحرک ہوگئی۔

حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی کیلیے پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے رہنماؤں نے اہم ملاقات پر اتفاق کیا ہے،ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت ہو گی، ملاقات میں اختر مینگل کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی اور دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے مولانا فضل الرحمن کو بھی ٹیلیفون کیا ہے، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا سردار اختر مینگل کی حکومت سے ناراضگی کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

 

The post حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن متحرک ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NBLLk1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...