اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت

 کراچی: اسٹاک ایکس چینج کی عمارت پر حملے میں مارے جانے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ساتھ ہی حملے میں استعمال کی جانے والی کار کا معمہ بھی حل ہوگیا۔

اس حوالے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں تعینات راجہ عمر خطاب نے جائے وقوع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے وہ بھی اسی کے نام پر ہے جسے چند روز قبل اس نے اپنے نام ٹرانسفر کرائی تھی۔

یہ پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک 

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ اب صورتحال واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں نے جو گاڑی استعمال کی تھی وہ ان کے ہی نام تھی جبکہ چینی قونصل خانے پر کیے جانے والے حملے میں بھی جو گاڑی استعمال کی گئی تھی وہ بھی کلیئر تھی اور اس واقعہ میں بھی دہشت گردوں نے گاڑی خرید کر استعمال کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی 

انہوں ںے مزید بتایا کہ دہشت گردی کی واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی مارے جانے والے دہشت گرد سلمان نے کچھ عرصہ قبل ہی کار ساز کے قریب واقع ایک شو روم سے خریدی تھی جہاں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے ، گاڑی کے کاغذات پر دہشت گرد سلمان کا نام، ولدیت اور پتا درج ہے۔

اسی سے متعلق : دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

Pakistan Stock Exchange attack accused arrest

The post اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BNcbwH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...