کاہنہ؛ سوشل میڈیا پر کمنٹس نے 2 جانیں لے لیں

کاہنہ:  سوشل میڈیا پر کمنٹس نے 2 جانیں لے لیں جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔

کاہنہ کے علاقہ گجومتہ میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک گروپ کے دو افراد 35سالہ محمد یعقوب اور 22سالہ محمد شہزاد قتل جبکہ زخمیوں 28 سالہ کاشف اور 22 سالہ محمد ارشد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں محمد کاشف کی حالت تشویشناک  ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل دونوں گروپوں میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے تنازع پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش کی بنا پر گزشتہ روز یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

 

 

The post کاہنہ؛ سوشل میڈیا پر کمنٹس نے 2 جانیں لے لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31nMdul

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...