اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر مدعو کرلیا تاہم مسلم لیگ (ق) نے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان حکومتی اور اتحادی ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان حکومتی اور اتحادی اراکین کو حکومتی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔
عشائیے کا مقصد بجٹ منظوری کے لیے ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانا ہے جبکہ بجٹ منظوری کے لیے حکومتی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان ناراض اتحادیوں کے تحفظات اور اختلافات بھی دور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ق میں فاصلے بڑھنے لگے
دوسری طرف مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے عشائیہ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ق لیگ کے مطابق وفاقی حکومت نے قیادت سے رابطہ کرکے عشائیہ میں شرکت کی باضابط دعوت دی ہے تاہم پارٹی رہنماؤں کی مصروفیات کی بنا پر عشائیہ میں شریک نہیں ہورہے، ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیہ میں شریک نہیں ہورہے ، بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے لٹر کا ہوشربا اضافہ کیا ہے جس پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی ارکان اور اتحادی بھی اس فیصلے پر تنقید کررہے ہیں۔
The post مسلم لیگ (ق) کا آج وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dCyQZP
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box