بھارتی شہریوں کی واپسی، واہگہ بارڈر آج سے کھولا جائیگا

 لاہور:  کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنسے 748  بھارتی شہریوں کے واپسی کیلیے پاک بھارت بارڈر آج سے تین روز کے لیے کھولاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی خصوصی اجازت پر پاکستان میں پھنسے 2 سو50  بھارتی شہری آج 25جون کو واہگہ باڈر کے راستے بھارت جائیں گے،بھارتی شہریوں کی امیگریشن اور کسٹم کیلرنس واہگہ بارڈر پر امیگریشن ہال میں ہی ہوگی۔

بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ کل 26 جون اور تیسرا گروپ 27 جون کو واہگہ کے راستے ہی واپس بھارت روانہ ہوگا۔بھارتی شہری واپسی کا شیڈول فائنل ہونے پرخاصے خوش ہیں ۔لاہورمیں مقیم ایک بھارتی فیملی کے رکن سردارستبیرسنگھ اورسردار ہرجیت سنگھ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں تین ماہ بعد واپس اپنے گھرجارہے ہیں ۔انہوں مزید کہا کہ یہاں قیام کے دوران پاکستانیوں نے جو پیاراورمحبت دیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

 

The post بھارتی شہریوں کی واپسی، واہگہ بارڈر آج سے کھولا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31fxWzO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...