کراچی: طیارہ حادثہ سے متعلق مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ سامنے آنے کے بعد پی آئی اے نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا ہے۔
اس متعلق پی آئی اے کے سی ای اوایئرمارشل ارشد ملک نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپرجعلی لائسنس کے حامل کپتانوں کی لسٹ فراہم کی جائے، قوائد کے تحت کپتانوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، جعلی لائسنس کے حامل تمام پائلٹس کوجہاز بھی اڑانے نہیں دیں گے۔ سی ای اوایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روزاعلان کیا تھا کہ جعلی لائسنس کے حامل پی آئی اے تمام ایسے پائلٹس کو گراونڈ کررہی ہے تاہم گراونڈ کرنے کیلئے سی اے اے کی جانب سے سرکاری طور پر فہرست مطلوب ہے تاکہ کارروائی مکمل کی جائے۔
The post طیارہ حادثہ؛ مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vhx6Pq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box