یورپی یونین نے پی آئی اے فلائٹ آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا

 لاہور: یورپین یونین  کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ  6 ماہ کے لئے معطل کردیا  ہے جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020  رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا۔  پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہو گئی ہیں۔ پی آئی اے کی بکنگ رکھنے والے مسافر اسے مؤخر کرواسکتے ہیں یا چاہیں تو ریفنڈ حاصل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔  امید کرتے ہیں کہ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کے  نتیجے میں یہ معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔

The post یورپی یونین نے پی آئی اے فلائٹ آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VrDEuX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...