عمران خان عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کرمعیشت کوسہارا نہیں دے سکتے، بلاول بھٹو

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر سہارا نہیں دے سکتے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا، جب پیٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے، پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں، ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے۔

The post عمران خان عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کرمعیشت کوسہارا نہیں دے سکتے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3g2M9UX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...