کراچی: شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نہ صرف گھنٹوں بجلی کی معطلی بلکہ اوور بلنگ بھی لوگوں کے لیے اذیت کا باعث بن گئی۔
لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے اس ادارے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک نے شہرقائد میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن اور گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف سوئی گیس نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک واپڈا کی جانب سے فراہم کردہ سستا بجلی پر انحصار کر رہی ہے اور زیادہ منافع کمانے کے لیے تیل پر چلنے والے فرنس پلانٹ نہیں چلارہی۔
The post کراچی میں شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈ شیڈنگ،شہری بے حال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31jJZMM
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box