سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے

کراچی: جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے، منور حسن کئی دنوں سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ منور حسن نے ابتدائی تعلیم جیکب لائن کے ایک اسکول سے حاصل کی جب کہ جامعہ کراچی سے عمرانیات اور اسلامیات میں”ایم اے“ کے امتحانات پاس کیے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی لازوال سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

The post سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i1Mn0t

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...