اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کا برا حال ہے اور مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ملک میں فوری نئے مد ٹرم انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک انتہائی گھمبیر حالات سے دوچار ہے، معیشت اور عام آدمی کا برا حال ہے اور مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف دو سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا، اب ان حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، عوام نئے حکمران منتخب کریں جو ان مشکل حالات سے ملک کو بچالیں۔
The post مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے، رانا ثناء اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dKsN5F
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box