کراچی: رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان وسیع اللہ، محمد فاضل اور محمد رضوان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ان کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن وجیہ کی ٹیم سے ہے جو کہ ایم کیو ایم لندن سے احکامات وصول کرکے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق وجیہ گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور فنڈ بھی مہیا کر چکا تھا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ قائد ایم کیو ایم (لندن) کے حکم پر ٹیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر نورالعارفین کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی اس کے علاوہ ٹیم نے وسیم کالا سابقہ ایم پی اے کو بھی ٹارگٹ کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہوا تھا۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ملیر، شاہ فیصل اور کورنگی میں گیس سلنڈر کی دکان میں کریکر گرنیڈ کے حملوں کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاکہ سلنڈروں کے پھٹنے سے بڑے دھماکے ہوسکیں۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم (لندن) اس وقت کراچی میں چھوٹے چھوٹے گروپ ترتیب دے کر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے، گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز حکام نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111، ای میل ایڈریس rangers.madadgar@gmail.com یا رینجرز ہیلپ لا ئن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
The post نیوز اینکر کو قتل کرنے کا منصوبہ، ایم کیو ایم لندن کے تین کارکن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VhXGIg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box