بدترین لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا سائٹ گرڈ اسٹیشن پر حملہ

کراچی: شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث امن وامان کی صورتحال خراب ہونے لگی جب کہ سائٹ میں گرڈ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے شہری گرمی میں نڈھال ہونے لگے ہیں، شہریوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے لیکن کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم ہو گیاہے ،مختلف علاقوں جن میں کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی ملیر، سعود آباد، کیماڑی، محمود آباد، بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر میں 10 سے 12 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ ایک بار پھر شہر میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، بجلی کی طویل بندش میں شہری گرمی میں بلبلا اٹھے ہے، مختلف علاقوں میںکے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور دن بدن صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے سائٹ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا اوردفتر میں توڑ پھوڑ کی مشتعل مظاہرین کی جانب کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانی کی قلت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بند کی جا رہی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے مستشنی فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے ۔

The post بدترین لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا سائٹ گرڈ اسٹیشن پر حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NxC9He

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...