احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین کو امدادی رقم کی فراہم کردی گئی

 اسلام آباد: احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا ہدف مکمل ہو گیا جس کے بعد حکومت پاکستان نے اب مستحقین کا نیا ہدف ایک کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مقرر کیا ہے۔

احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 145 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے اب مستحقین کا نیا ہدف ایک کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مقرر کیا ہے۔

پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 42 کروڑ روہے، بلوچستان کے 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 43 کروڑ روپے، گلگت بلتستان کے 86 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 5 کروڑ روپے، اسلام آباد کے 63 ہزار سے زائد افراد میں 76 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب59 کروڑ روپے، پنجاب میں 52 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں 63 ارب 88 کروڑ روپے جب کہ سندھ میں 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

The post احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین کو امدادی رقم کی فراہم کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31uE4o3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...