پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؛ پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے

 پشاور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں کیا بڑھیں حکومتی منظوری کے بغیر  کرائے بھی بڑھنا شروع ہوگئے۔ پشاور سے ایبٹ آباد، اسلام آباد راولپنڈی اور ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی کوسٹرز کا کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا جب کہ اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کے کرایے میں بھی 20 روپے اضافہ ہوا ہے۔

کرایوں میں من مانے اضافے نے مسافروں کے ہوش اُڑا کر رکھ دیئے ہیں جب کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کو مسافر نہ ہونے کا سبب بتایا ہے۔

دوسری جانب سٹی ٹرانسپورٹ مالکان کے مطابق ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؛ پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VqW7I0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...