چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان میں دیرپا امن کے حوالے سے بات کی جب کہ قومی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بھی اظہار خیال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام درپیش چیلنجز جامع قومی حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، ملک میں دیر پا اقتصادی اور سماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے، دیرپا محفوظ ماحول دینے کے لیے پاک فوج ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی، پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔

The post چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Yv85lU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...