اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عید الاضحی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیل رکھنے کی ضلعی انتظامیہ کی بھیجی گئی تجویز مسترد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو عید الاضحی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیل رکھنے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ مویشی منڈی لگانے پر پابندی کی تجویز بھی مسترد کردی گئی ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بڑے پیمانے پر منڈی مویشی کے بجائے ایس او پیز کے مطابق جانور خریداری کی لوگوں کو اجازت دی جائے۔ عید الاضحی پر ایس او پیز کے تحت لوگوں کو قربانی کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی مویشی منڈی کی بجائے ہر علاقہ میں کھلی جگہ پر محدود پیمانے پر بیوپاریوں کو قربانی کے جانور فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی جس میں میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو چوبیس گھنٹے بہترین صفائی کے انتظامات کے یقیننی بنانے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ پولیس و سیکیورٹی سٹاف کی تعیناتیاں بھی بڑھائی جائیں گی تاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن کیاجاسکے جس کے مجوزہ پلان پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔
The post عید الاضحی کے دوران اسلام آباد راولپنڈی کو سیل رکھنے کی مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31tH9Vo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box