کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔
گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور کم سے کم درجہ حرارت31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
The post کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zdi26u
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box