درختوں کے بیجوں سے قدرتی جنگلات اگانے کا تجربہ کامیاب

راولپنڈی: پنجاب میں درختوں سے گرنے والے بیجوں سے ہی قدرتی جنگلات اگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔

محکمہ جنگلات کا پنجاب میں درختوں سے گرنے والے بیجوں سے ہی قدرتی جنگلات اگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے،اس تجربہ سے راولپنڈی کے گھنے جنگلات میں از خود 40لاکھ ریکارڈ نئے پودے اگ آئے ہیں، جو اب بڑے اور محفوظ ہوچکے ہیں اب اس تجربہ کے تحت پنجاب بھر کے جنگلات میں اڑھائی کروڑ پودے قدرتی نظام کے تحت اگانے کا نیا میگا پراجیکٹ تیار کیا گیا ہے جس پر اسی سال اگست ،ستمبر میں عمل شروع کیا جارہا ہے۔

ناظم جنگلات نارتھ سرکل ثاقب محمود شیخ نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ہر سال درختوں سے بڑی تعداد میں بیج گرتے ہیں جو جنگلی جھاڑیوں اور گھاس کے باعث ضائع ہوجاتے تھے، اس سال فروری،مارچ ،اپریک میں ہم نے مری کوٹلی ستیاں گھوڑا گلی لہتراڑ کلر سیداں کے جنگلات میں ایسے بڑے درختوں کے نیچے مکمل صفائی کرائی ایسے درختوں نیچے اگی گھاس جنگلی بوٹیوں تلفی کر کے زمین کی گوڈی کر دی۔

 

The post درختوں کے بیجوں سے قدرتی جنگلات اگانے کا تجربہ کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VhVZu8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...