سنتھیا ڈی رچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے درخواست دائر

 اسلام آباد: سنتھیا ڈی رچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی رسائی حساس اداروں تک ہے، وہ دس سال سے پاکستان میں ہے اور اس کے ذرائع آمدن کا معلوم نہیں، سنتھیا کا کوئی کاروبار ایس ای سی پی کے پاس بھی رجسٹرڈ نہیں۔ امریکی شہری نے بے نظیر بھٹو پر بھی الزامات عائد کیےاور عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ایف آئی اے معاملے کی انکوائری کر رہا ہے، امریکی شہری کی سرگرمیاں محدود کی جائیں، درخواست گزار کے مطابق امریکی شہری سنتھیا رچی کا ویزہ مارچ میں ختم ہو چکا، پاکستان میں قیام غیر قانونی ہے۔ عدالت سنتھیا کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کرے۔ درکواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔

The post سنتھیا ڈی رچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VfqqBt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...