دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے دفاع میں سینیٹر شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کروناوبا نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا۔بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا۔اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی۔

شبلی فراز نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ڈالر فی بیرل سے 41.8 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 46 روز میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 112 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس ہوشربا اضافے کا اثر یقیناً ہمارے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی متوقع تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو جواز بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 25.38 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21.31 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23.50روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں17.84 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

The post دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NzLZbu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...