لاہور: پی آئی اے نے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے اور اعلان میں اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ پی آئی اے نے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے کرائے 12 ہزار روپے مقرر کردیئے ہیں، اور اس میں ٹیکس بھی شامل ہے، اندرون ملک جانے والی پروازوں پر یکطرفہ کرایہ 12ہزار روپے ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا اور اس حوالے سے تمام بکنگ آفسز میں احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
The post پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vu4dzu
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box