آج کے حملے کے تانے بانے بھارتی سلیپرسیلز سے ملیں گے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو بھارتی سلیپر سیل سے ملیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت میں آپریشن مکمل کیا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر بڑے نقصان سے بچالیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے حملے کے بعد میں نے بیان دیا تھا کہ بھارت نے سلیپرسیل متحرک کئے، ہمارے جوانوں پر حملے میں بھارت کا ہاتھ تھا، آج کے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو انھیں سلیپر سیل سے ملیں گے۔ ہمارے خفیہ ادارے مکمل الرٹ ہیں، ہم بھارت کے تمام حربوں کا ناکام بنائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا، ایک طرف ہم کرتارپورراہداری کھول رہے ہیں اور دوسری طرف بھارت سے امن برداشت نہیں ہورہا، بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، کشمیرمیں بھارت کے مظالم دنیا کے سامنے ہیں، چین کے ساتھ لداخ کا معاملہ بھی عیاں ہوگیا، ہم بھارت کو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کریں گے۔

The post آج کے حملے کے تانے بانے بھارتی سلیپرسیلز سے ملیں گے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dJB5ug

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...