اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ جاری

 کراچی: کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود بھی شہر میں لوڈشیڈنگ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، ایف بی ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی اور محمود آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال برقرار ہے، دن اور رات کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن کی فراہمی میں بتدریج بہتری کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ایندھن کی بہتر فراہمی کے پیش نظر رہائشی صارفین کے لیے رات کو لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

 

The post اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NxhEKO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...