لوگ کورونا ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کررہے جتنا ہونا چاہیے، مراد علی شاہ

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے جتنا ہونا چاہیے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا نے ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ خان بھی موجود تھیں۔  ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے سندھ حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ ناصرف سندھ بلکہ پورے ملک میں مقامی منتقلی کو روکنا ضروری ہے۔

دوران ملاقات مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر 6600 ٹیسٹ کی گنجائش کردی ہے، لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے ہیں جتنا ہونا چاہیے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ محفوظ رہے، ہمارے ڈاکٹرز ٹھیک رہیں گے تو دوسروں کی زندگی بچا سکیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 2 اسپتالوں میں تشدد ہوا،میں نے انتظامیہ کو واضح ہدایت دی ہے کہ اسپتالوں میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا ڈاکٹروں کو ہراساں کرنا براداشت نہیں کروں گا۔

 

The post لوگ کورونا ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کررہے جتنا ہونا چاہیے، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZW6YMY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...