کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم خاموش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر خاموش ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی کے الیکٹرک کہتی ہے کہ ہمیں گیس اور فرنس آئل نہیں مل رہا جب کہ پی ایس او اور سوئی سدرن کہتے ہیں کہ ہم گیس اور فرنس آئل فراہم کررہے ہیں، یہ تینوں محکمے وفاق کے ہیں لیکن وزیراعظم اور وفاقی وزیر خاموش ہیں، کے الیکٹرک کا کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے ساتھ یہ سلوک پہلے سے ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایوان میں کچھ باتیں کی گئیں جو مجھے نامناسب لگیں تاہم میں کچھ باتیں کروں گا وہ برداشت کرنے کی ہمت رکھیےگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے 4 ہزار کے قریب مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 54 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم خاموش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eD8W9x

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...