اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئل کمپنیوں کے خلاف حکومتی کارروائی قانونی قرار دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئل کمپنیوں کے خلاف حکومتی کارروائی درست قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ فیول کرائسسز کمیٹی شفاف ٹرائل کے قانونی تقاضے پورے کرے، بے جا بیان بازی سے پرہیز کیا جائے تاکہ پٹیشنرز کا شفاف ٹرائل کا حق متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: چینی انکوائری رپورٹ پر حکم امتناع ختم؛ حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت

عدالت نے آئل کمپنیز کو انکوائری کے دوران حکومت سے تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے بعد معاملے کی چھان بین کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، کیونکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل پر حکومت ہی جواب دہ ہوتی ہے، پیٹرول بحران میں ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، حکومت کی جانب سے ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیٹی بنانے میں کچھ خلاف قانون نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد آئل کمپنیز کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئل کمپنیوں کے خلاف حکومتی کارروائی قانونی قرار دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VljJOc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...