اسلام آباد میں کورونا کے باعث جی ٹین فور سیل ہونے سے ہائی کورٹ کے جج بھی متاثر ہوئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران کا گھر سیل کئے جانے والے علاقے میں ہی موجود ہے مکمل طور پر تندرست ہونے کے باوجود جسٹس فیاض احمد جندران نے انتظامیہ کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس فیاض جی ٹین کو سیل کی گئی مدت کے دوران گھر پر ہی رہیں گے اور تندرست ہونے کے باوجود وہ مجوزہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے آئندہ ہفتے کے روسٹر میں بھی جسٹس فیاض احمد جندران کا نام شامل نہیں ہے۔
The post کورونا کے باعث جی ٹین فور سیل ہونے سے ہائی کورٹ کے جج بھی متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31nfcyw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box