جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل بن گئیں

 راولپنڈی: میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جس کے بعد وہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے جس کے بعد وہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری اسٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پائی خیبرپختونخوا سے ہے، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر اس وقت کمانڈنٹ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

The post جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zlwppv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...