سندھ اسمبلی پر بھی حملے کی اطلاعات تھیں، اسپیکر آغا سراج درانی

 کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جبکہ دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں۔

یہ پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک 

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی بڑھادی ہے، وزیراعلی مراد علی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں، کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھیں۔ دریں اثنا انہوں نے تمام ارکان کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی۔

The post سندھ اسمبلی پر بھی حملے کی اطلاعات تھیں، اسپیکر آغا سراج درانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zk8mqX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...