بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کیلیے 25 ہزار ڈومیسائل دینا غیرقانونی ہے، پاکستان

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی سازشوں میں مصروف ہے، 25 ہزار غیرقانونی ڈومیسائل کے اجرا کو مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کاری کے لیے 25 ہزار غیر قانونی ڈومیسائل دے رہی ہے، پاکستان بھارتی سرکار کے اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کا تسلسل ہیں، یہ اقدامات بی جے پی، آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی سازشوں میں مصروف ہے، بھارت ایسا کرکے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کی سازش کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی ڈومیسائل دینے کا عمل مسترد کردیا ہے، کشمیریوں نے بھی ان بوگس ڈومیسائل کومسترد کردیا، ڈومیسائل بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو دیئے گئے، ڈومیسائل کا اجرا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

The post بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کیلیے 25 ہزار ڈومیسائل دینا غیرقانونی ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31niiCM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...