خواجہ آصف پر نیب الزامات کی تفصیل سامنے آگئیں

 لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر نیب کے الزامات کی تفصیل سامنے آگئیں۔

لیگی رہنما خواجہ آصف پر نیب کے الزامات کی تفصیل سامنے آگئیں، نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کہا گیا ہے کہ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں خواجہ آصف اور اہلخانہ نے کتنی انویسمنٹ کی، کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں کی گئی انویسمنٹ کے ذرائع کیا ہیں جب کہ خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی۔

نیب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت نہیں کی، اس حقائق کے باجود کے سوسائٹی نے غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضے کیے ہیں، خواجہ آصف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سوسائٹی کے ریونیو اتھارٹی سے متعدد منظوری لیں۔

The post خواجہ آصف پر نیب الزامات کی تفصیل سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CIqzXL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...