اسلام آباد: کراچی میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے دیگر پاور پلانٹس کا فرنس آئل کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے دیگر پاور پلانٹس کا فرنس آئل کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کراچی میں بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم خاموش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 30 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل فوری طور پر کے الیکٹرک کو فراہم کیا جا رہا ہے، وفاق کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کو بھی تیار ہے، تاہم کے الیکٹرک کا سسٹم اضافی بجلی اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈ شیڈنگ،شہری بے حال
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ بدقسمتی سے کے الیکٹرک نے سسٹم اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری نہیں کی، کے الیکٹرک کے سسٹم میں نقائص کی وجہ سے اضافی بجلی کی ترسیل ممکن نہیں، اس مسئلے کے باعث کے الیکٹرک کو مزید فرنس آئل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ شہر میں نہ صرف گھنٹوں بجلی کی معطلی بلکہ اوور بلنگ بھی لوگوں کے لیے اذیت کا باعث بن گئی ہے۔
The post وفاق کراچی کو اضافی بجلی دینے کو تیار، کے الیکٹرک کا سسٹم اٹھانے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eB1aNJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box