پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں، یہ پیچیدہ مشین ہے جو دنیا کا ہر ملک نہیں بنا سکتا، آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹیلیٹرز کا بیج این ڈی ایم اے کو دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 3 مزید ڈیزائن تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، اللہ کرے ہمیں وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہی نہ پڑے، اپنی ضروریات پوری کرکے ہم وینٹیلیٹرز باہر ملکوں کو بھی دے سکتے ہیں، جب پاکستان میں کوویڈ 19 کا پہلا کیس آیا ہم کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے تاہم چند ماہ میں ہم بہت کچھ بنانے کے قابل ہوئے ہیں۔

The post پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38aeuWY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...