کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چینی بینکوں سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرموصول ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قرض کی یہ رقم ترقیاتی کاموں،کورونا وائرس کی روک تھام اور غیرملکی ادائیگیوں کیلئے استعمال کی جائے گی ۔ 23جون سے اب تک اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی اداروں اور اب چینی بینکوں سے مجموعی طور پر 3ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جو آئندہ ہفتہ جاری ہونے والے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار میں شامل کیے جائیں گے۔
اس سے قبل مرکزی بینک کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔ دونوں اداروں نے پچاس پچاس کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے تھے۔ چینی بینکوں سے موصول ہونے والی رقم کے بعد ان میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
The post پاکستان کو چینی بینکوں سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرموصول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38gTv4t
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box