شیریں مزاری کا لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کا سخت نوٹس

اسلام آباد: وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

ڈاکٹر شیریں مزاریں نے اس افسوسناک واقعے کے سامنے آنےکے بعد ٹوئٹر پر کہا کہ تعلیمی اداروں خاص طور پر لاہور کے دو نجی تعلیمی اداروں میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے سنگین الزامات کا نوٹس لے لیا ہے۔

شیریں مزاری نےمزید کہا کہ انسانی حقوق کی وزارت کی ہیلپ لائن 1099 اس طرح کے واقعات کی شکایات اور مدد کے لیے دستیاب ہے۔ اس معاملے پر علاقائی دفتر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور گرام اسکول کے اساتذہ پر متعدد طالبات نے مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مرد استاد ان طالبات کو مبینہ طور پر فحش تصاویر اور پیغامات بھیجتے تھے اور کلاس میں غیر اخلاقی حرکات کرتے تھے۔ اسکول انتظامیہ اور خواتین اساتذہ کو شکایت کی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

دوسری طرف اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات کی جانب سے ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد 3 اساتذہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

The post شیریں مزاری کا لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کا سخت نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zk3vWI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...