کراچی: ایس آئی یو نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم شکیل شہر میں قتل کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار ہوا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شکیل نامی ملزم شہر میں قتل کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق ملزم شکیل ایم کیو ایم لندن کے ڈیتھ اسکواڈ کا سرگرم کارکن ہے، ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ مع ایمونیشن اور دستی بم برآمد کیا گیا۔
یہ پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے تین کارکن گرفتار
واضح رہے کہ قبل ازیں رینجرز نے 3 ملزمان وسیع اللہ، محمد فاضل اور محمد رضوان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا تھا، تینوں ملزمان کا تعلق بھی ایم کیو ایم (لندن) سے تھا اور ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن وجیہ کی ٹیم سے ہے جو کہ ایم کیو ایم لندن سے احکامات وصول کرکے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
The post سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dF6MF2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box